مارننگ شوز کے بعد مزاحیہ شوز میں بھی خواتین کی اجارہ داری

پیر 4 مارچ 2019 14:30

مارننگ شوز کے بعد مزاحیہ شوز میں بھی خواتین کی اجارہ داری
ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء)ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز کے بعد مزاحیہ شوز میں بھی خواتین کی اجارہ داری برقرار ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مختلف ٹی وی چینلز سے مارننگ شو پیش کیے جا رہے ہیں جن میں اداکارہ ندا یاسر ،صنم جنگ ،جگن کاظم ،فرح حسین ،صنم بلوچ میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ اس کے ساتھ مزاحیہ شوز میں بھی اداکارہ فضاء علی ،متیرا ،حنا نیازی ،عائشہ جہانزیب اور نادیہ خان میزبانی کے فرائض بخوبی انداز میں انجام دینے میں مصروف ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں ۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب مختلف نجی ٹی وی چینلز سے خواتین کی اتنی بڑی تعداد میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 04/03/2019 - 14:30:09

Rlated Stars :