فلم کی کہانی، لوکیشنز ،میوزک اورڈائیلاگ کا جاندارہونا بے حد ضروری ہے،ماہ نور

ناظرین کی پسندیدگی ہی میرے لئے سب سے بڑا ایوارڈاورکامیابی ہے،اداکارہ کی خصوصی گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 مارچ 2019 11:42

فلم کی کہانی، لوکیشنز ،میوزک اورڈائیلاگ کا جاندارہونا بے حد ضروری ہے،ماہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2019ء،نمائند خصوصی باؤ اصغر) پاکستان شوبزانڈسٹری میں بہت کم وقت میں ڈھیرساری کامیابیاں حاصل کرنے والی فلم،ٹی وی کی معروف اداکارہ وہوسٹ ماہ نورنے کہا ہے کہ اچھی کہانی کی ڈیمانڈ کے لیے سرمایہ لگایا جائے توبری بات نہیں، وگرنہ کم بجٹ میں بھی اچھی فلم بن سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی، لوکیشنز اورمیوزک کے علاوہ ڈائیلاگ کا جاندارہونابے حد ضروری ہے، ماہ نور نے مزیدکہا کہ مجھے جب بھی کوئی پروجیکٹ آفرہوتا ہے تومیں سب سے پہلے فلم کی کہانی سنتی ہوں اوراپنے کردار کا مطالعہ کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد میں یہ فیصلہ کرتی ہوں کہ مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے یا نہیں،اداکارہ نے کہا کہ میں نے جب شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں قدم رکھا توبس ایک ہی بات میرے زہن میں تھی کہ اپنا کام نہایت ایمانداری سے کرنا ہے۔ میں نے اسی بات کے ساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا اورآج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ماہ نورنے کہا کہ میں اپنے کام کومحنت اور لگن کے ساتھ انجام دیتی ہوں، باقی اس کا نتیجہ جوبھی ہو وہ مجھے قبول ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی خاص کرم نوازی ہے کہ میرے کام کوناظرین نے اب تک بہت پسند کیا ہے اوریہی میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اورکامیابی ہے۔
وقت اشاعت : 05/03/2019 - 11:42:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :