پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والی کنگنا رناوت کو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا منہ توڑ جواب

کتنا اچھا ہو اگر بھارتی اداکارہ طویل عرصے کیلئے اپنا منہ بند کر لے: ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام

muhammad ali محمد علی منگل 5 مارچ 2019 22:04

پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والی کنگنا رناوت کو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا منہ توڑ جواب
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مارچ 2019ء) پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والی کنگنا رناوت کو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا منہ توڑ جواب، ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شنیرا اکرم نے کہا کہ کتنا اچھا ہو اگر بھارتی اداکارہ طویل عرصے کیلئے اپنا منہ بند کر لے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان کے عظیم سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں بتایا گیا کہ کنگنا رناوت اپنی سالگرہ سے 10 روز قبل تک بالکل خاموشی اختیار کیے رکھیں گی۔ اس ٹوئٹ پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے جواب نے پاکستانیوں کے دل موہ لیے۔ شنیرا اکرم نے کہا کہ کتنا ہی اچھا ہو اگر بھارتی اداکارہ طویل عرصے کیلئے اپنا منہ بند کر لے۔

(جاری ہے)



شنیرا اکرم کے اس ٹوئٹ نے جہاں پاکستانیوں کے دل موہ لیے، وہیں ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندی عروج پر ہے۔بھارتی انتہا پسند تو اپنی جگہ لیکن اب بھارتی اداکاروں نے بھی بجائے اپنے جھوٹ کو چھپانے کے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اب مقصد پاکستانیوں پر پابندی لگانا نہیں بلکہ پاکستان کو تباہ کرنا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں پلوامہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر ہی برس پڑیں۔

کنگنا نے بھارتی شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ عظمی پر بھی تنقید کی اور انہیں بھارت اور پاکستان کے درمیان فنکارانہ تعلقات کی وجہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے صرف ہماری قوم کی سیکورٹی پر حملہ نہیں کیا بلکہ کھلے عام اور ذلت آمیز طریقے سے ہماری آزادی پر بھی حملہ کیا ہے۔اب ہمیں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن اقدمات کرنے کی ضرورت ہےورنہ اس وقت غصے کے عالم میں ہماری خاموشی کا غلط مطلب لیا جائے گا۔

آج بھارت خون میں بہہ رہا ہے۔ہمارے بیٹوں کی ہلاکتیں ہماری آنتوں میں خنجر کھونپ رہی ہیں۔اس صورتحال میں اگر کوئی بھی امن کے بارے میں لیکچر دے تو اس پر کالی سیاہی پھینک دینی چاہئیے یا پھر اسے گدھے پر بٹھا دینا چاہئیے۔کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بے شمار مخالفین قوتیں ہیں۔اور یہ اینٹی نیشنل دشمنوں کا پیغام بڑھاتے ہیں۔لیکن اب فیصلہ کن وقت ہے اب ہماری توجہ پاکستان پر پابندی نہیں بلکہ پاکستان کی تباہی پر ہونا چاہیے۔کنگنا نے بھارتی شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ عظمی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ کلچر ایکسچینج کے نام پر ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/03/2019 - 22:04:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :