موقع ملے تو طنزو مزاح والے کردار بھی بہترین انداز میں ادا کر سکتی ہوں ‘شائستہ جبیں

پی ٹی وی سے میری بڑی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں ، ڈرامہ سیریل ’’آغوش ‘‘ سے بے پناہ شہرت ملی

بدھ 6 مارچ 2019 14:54

موقع ملے تو طنزو مزاح والے کردار بھی بہترین انداز میں ادا کر سکتی ہوں ‘شائستہ جبیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) سینئر اداکارہ شائستہ جبیں نے کہا ہے کہ پی ٹی وی سے میری بڑی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں ، میں نے پی ٹی وی کے ساتھ بے شمار کیا اور مجھے پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’آغوش ‘‘ سے بے پناہ شہرت اور عزت ملی جبکہ میں کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کرچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل میری پی ٹی وی ہوم سے ڈرامہ سیریل ’’یاد پیا کی آئے ‘‘آن ایئر ہے جس میں میرے ہمراہ توقیر ناصر ، صباء فیصل اور سمیع خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جس کے پروڈیوسر رفیق احمد وڑائچ ہیں ،یہ بڑے خوبصورت اور منفرد موضوع پر ڈرامہ سیریل بنائی گئی ہے ۔

شائستہ جبیں نے کہا کہ مجھے شوبز انڈسٹری میں 25سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور میں نے تقریباً تمام کردار ادا کیے ہیں مگر زیادہ تر مجھے مظلوم کردار دیئے جاتے ہیں کیونکہ ڈائریکٹرز کے نزدیک میں ایسے کرداروں کو زیادہ اچھے طریقے سے ادا کر سکتی ہیں مگر میں سمجھتی ہوں کہ میں طنزو مزاح والے کردار بھی بہترین انداز میں ادا کر سکتی ہوں اگر مجھے اس کا موقع ملے تو۔
وقت اشاعت : 06/03/2019 - 14:54:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :