محب مرزا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے

محب مرزا کی نئی آنے والی فلم’ ’عشرت‘‘ پاک چین دوستی پر مبنی ہے

جمعرات 7 مارچ 2019 12:06

محب مرزا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) اداکار محب مرزا اپنی ذاتی فلم’’عشرت‘‘کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں۔پاک چین دوستی پر مبنی فلم ’عشرت‘ میں معروف پاکستان اداکار محب مرزا اس فلم میں نہ صرف بطور اداکار بلکہ ڈائریکٹر کی حیثیت سے مصروف عمل ہیں جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سارہ لورین، صنم سعید، علی کاظمی اور نیئراعجازسمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’عشرت‘ کی عکس بندی کے دوران محب مرزا شدید زخمی ہو گئے ہیں جس کی اطلاع انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کو دی۔محب مرزا گزشتہ روز ہونے والی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کے دوران شدید زخمی ہوئے جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم اداکار کے زخمی ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ پاک چین دوستی کی اس فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ چین میں بھی کی جائے گی جوکہ رواں سال ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 07/03/2019 - 12:06:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :