گلوکارعدنان سمیع بھارت سے اپنی وفاداری ثابت کرنے میں مصروف

میں بھارت کا فرمانبردار شہری ہوں اور میں نے بھارت کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائی ہے ۔ عدنان سمیع

جمعہ 8 مارچ 2019 12:01

گلوکارعدنان سمیع بھارت سے اپنی وفاداری ثابت کرنے میں مصروف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) گلوکارعدنان سمیع نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے بھارت کے حق میں بیانات دینا شروع کر دئیے۔

(جاری ہے)

پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ میں بھارت کا فرمانبردار شہری ہوں اور میں نے بھارت کا ساتھ نبھانے کی قسم کھائی ہے ۔ عدنان سمیع نے بھارتی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کے باوجود بھارت فضائیہ کو شاباش دی اورکہا کہ نریندر مودی قوم کی طاقت آپ کے ساتھ ہے۔

وقت اشاعت : 08/03/2019 - 12:01:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :