مشہور ہالی ووڈ ٹی وی سیریز ایئر وولف کے ہیرو چل بسے

ہفتہ 9 مارچ 2019 12:38

مشہور ہالی ووڈ ٹی وی سیریز ایئر وولف کے ہیرو چل بسے
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) مشہور ٹی وی سیریز ایئر وولف کے ہیرو چل بسے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 80کی دہائی کی مشہور ٹی وی سیریز ایئر وولف کے ہیرو جین مائیکل ونسنٹ 74برس کی عمر میں چل بسے۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کے اداکار جین مائیکل ونسنٹ نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو اصل شہرت مشہور ٹی وی سیریز ’’ایئر وولف‘‘ میں کام کرکے ملی۔جین مائیکل ونسنٹ نے چارلس برونسن کیساتھ فلم میکینک میں کام کیا، انہوں نے اداکار برٹ رینالڈ کے ساتھ بھی دو فلموں میں کام کیا۔وہ دو بار گولڈن گلوب ایوارڈکیلئے نامزد بھی ہوئے، وہ علیل ہونے کے بعث نارتھ کیرولائنا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے کہ چل بسے۔

وقت اشاعت : 09/03/2019 - 12:38:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :