امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی گانا ’کرتے ہیں ایک دوسرے سے پیار ہم ‘گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 9 مارچ 2019 12:38

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی گانا ’کرتے ہیں ایک دوسرے سے پیار ہم ‘گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) بالی ووڈ کے میگا سٹارز شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن نے دلچسپ گانا ’کرتے ہیں ایک دوسرے سے پیار ہم ‘ گاکر اپنے تمام مداحوں کو خوش کردیا، دونوں کی گانا گاتے ہوئے کی ویڈیو شوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈراداکار امیتابھ بچن ، شاہ رخ خان کی نئی فلم ’بدلہ‘ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں اورتب ہی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں دونوں سپر اسٹار آج کل ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی دونوں اداکار ایک ساتھ ایک تقریب میں موجود تھے جہاں انہوں نے 1991 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’ہم‘ کا گانا ’کرتے ہیں ایک دوسرے سے پیار ہم‘ گایا ان کے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بدلہ میں امیتابھ بچن اور اداکارہ تاپسی پنوں مرکزی کردار میں نظر آئینگے جبکہ اس فلم کے پروڈیوسر شاہ رخ خان خود ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے اسی گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ساتھ گا کر مزہ آگیا، لیکن آپ کی غزل نے تو ہمارا دل جیت لیا۔‘
وقت اشاعت : 09/03/2019 - 12:38:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :