بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی فلم ‘کبیر سنگھ‘ رواں برس ریلیز کی جائیگی

ہفتہ 9 مارچ 2019 12:40

بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی فلم ‘کبیر سنگھ‘ رواں برس ریلیز کی جائیگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی فلم ‘کبیر سنگھ‘ رواں برس ریلیز کی جائیگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہد کپور آج کل اپنی نئی فلم ‘کبیر سنگھ ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز گزشتہ برس اکتوبر میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کبیر سنگھ بھارتی تیلگو فلم ’ارجن ریڈی کا ری میک‘ ہے ۔فلم کی کہانی ایک ایسے سرجن کے گرد گھوم رہی ہے جس کی محبوبہ کسی اور سے شادی کرلیتی ہے جس کے بعد سرجن بہت سے مسائل کا شکار بن جاتا ہے۔فلم میں ’کبیر سنگھ’ کا کردار شاہد کپور ادا کررہے ہیں۔ بالی ووڈ فلم رواں سال جون میں ریلیز کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 09/03/2019 - 12:40:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :