گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ، بہت جلد واپس آرہی ہوں‘فریحہ پرویز

ہفتہ 9 مارچ 2019 12:52

گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ، بہت جلد واپس آرہی ہوں‘فریحہ پرویز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہاہے کہ میں نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی بلکہ کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے گائیکی کی طرف مکمل توجہ نہیں رہی مگر بہت جلد دوبارہ سے گائیکی کے میدان میں آرہی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاسدین میرے بارے میں مختلف افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں مگر مجھے اسکا نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہی ہوتا ہے ، میں نے ہمیشہ اپنے کریئر کی طرف توجہ دی اور بلاوجہ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی سے گزیز کرتی آئی ہوں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتی ہوں کہ وہ میری نجی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں ۔

وقت اشاعت : 09/03/2019 - 12:52:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :