نواز شریف کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں ‘اداکارہ مدھو

منگل 12 مارچ 2019 13:13

نواز شریف کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں ‘اداکارہ مدھو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) فلم اور اسٹیج ڈرامہ کے معروف اداکارہ مدھو نے کہا ہے کہ نوازشریف اس ملک کے تین بار وزیراعظم رہے ہیں اوراس وقت وہ علالت کی حالت میں مبتلا ہیں انہیں جس طرح کی طبی سہولیات درکار ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان کو علاج کی وہ تمام بہترین سہولتیں فراہم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ملک کے لئے بہت ساری خدمات ہیں ،انہوںنے ایٹمی دھماکہ کر کے پوری دنیا میں پاکستان کا سرفخر سے بلند کیا ہے اورآج اسی وجہ سے بھارت ہماری طرف میلی نظر سے نہیں دیکھتا۔

انہوں نے کہاکہ میں ان کے مقدمات پر کوئی تبصر ہ نہیں کرناچاہتی ،میں عدالتوں پر یقین رکھتی ہوں تاہم میری حکومت سے یہ گزارش ہے کہ نوازشریف کو وہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں کیونکہ ملک کے سابق وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اورگورنر کو ان کے عہدوں کے بعدبھی مراعات ملتی ہیں نوازشریف کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔
وقت اشاعت : 12/03/2019 - 13:13:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :