سینئرز کو دیکھ کر کچھ اچھا کرنے کی جستجو ہے،اداکارہ موج علی

محنت اور لگن سے کام کرکے جو مقام حاصل کیا جائے اس کا اپنا ہی مزہ ہے،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 مارچ 2019 14:37

سینئرز کو دیکھ کر کچھ اچھا کرنے کی جستجو ہے،اداکارہ موج علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) پاکستانی اداکارہ موج علی کا کہنا ہے کہ آج تک جتنا بھی کام کیا بے مثال کامیابیا ں حاصل ہوئی ہیں اورمزیدسینئرز کو دیکھ کر کچھ اچھا کرنے کی جستجو ہے ،انہوں نے کہا کہ اپنی فنی صلاحیتوں کی بدولت منزل حاصل کرنے کا عزم ہے سفارش کا سہارہ نہیں لینا چاہتی کیونکہ سفارش ہمیشہ ساتھ نہیں دیتی مگر محنت اور لگن سے کام کر کے جو مقام حاصل کیا جائے اس کا اپنا ہی مزہ ہے ،موج علی نے مزید کہا کہ جس سوچ سے فنی سفر شروع کیا ہے انشاء اللہ بہت جلد اپنی منفرد پہچان بناؤنگی اور یہ بتا دونگی کہ جو فن ہے دیکھا دیا ۔
وقت اشاعت : 12/03/2019 - 14:37:09