اداکارہ عائشہ ثنا ء کی درخواست پر سابق شوہر کے وکیل سے حتمی دلائل طلب

منگل 12 مارچ 2019 18:12

اداکارہ عائشہ ثنا ء کی درخواست پر سابق شوہر کے وکیل سے حتمی دلائل طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) فیملی عدالت نے اداکارہ عائشہ ثنا ء کی جانب سے بچے کا خرچہ نہ دینے سے متعلق دائر درخواست پراداکارہ کے سابق شوہر کے وکیل سے حتمی دلائل طلب کر لیے ۔فیملی کورٹ کے جج ملک وقار احمد نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ عائشہ ثنا ء نے موقف اختیار کیا کہ شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے تاہم شوہر کی جانب سے بچے کا خرچہ ادا نہیں کیا جارہا اورمیں بچے کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی۔لعدالت سے استدعا ہے کہ بچے کا ماہانہ خرچہ مقرر کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے اداکارہ کے سابق شوہر کے وکیل سے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئئے کیس کی مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔

وقت اشاعت : 12/03/2019 - 18:12:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :