پریانکا چوپڑا کی خوبصورتی کار از دیسی ٹوٹکا’’ہلدی ماسک ‘‘ ہے

پریانکا باقاعدگی کیساتھ اس گھریلو ٹوٹکے کو استعمال کرتی ہیں جس نے ان کے قدرتی حسن کو اب تک برقرار رکھا ہے

بدھ مارچ 12:21

پریانکا چوپڑا کی خوبصورتی کار از دیسی ٹوٹکا’’ہلدی ماسک ‘‘ ہے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2019ء) حال ہی میں پریانکا چوپڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں مگر انہوں نے شادی کے موقع پر میک اپ کے لیے مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال کے بجائے ایک دیسی ٹوٹکا استعمال کیا۔ اس کے بعد معلوم ہوا کہ پریانکا کے چہرے کی خوبصورتی، بشاشت اور تازگی کا راز اس سادہ سے ٹوٹکے میں پنہاں ہے۔مقامی سطح پر اس ٹوٹکے کو ہلدی ماسک کا نام دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پریانکا باقاعدگی کے ساتھ اس گھریلو ٹوٹکے کو استعمال کرتی ہیں جس نے ان کے قدرتی حسن کو اب تک برقرار رکھا ہے۔پریانکا چوپڑا کے اس ’’محیر العقول‘‘ ٹوٹکے کی تیاری میں ایک بڑا چمچ ہلدی، اسی کی مقدار میں گندم کا آٹا، لیموں کا جوس ایک چمچ، دہی ایک چمچ اور عرق گلاب کے چند قطرے استعمال ہوتے ہیں۔ان تمام اجزاء کا ایک پیسٹ بنائیں اور اسے 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسے چہرے پر لیپ کر لیں اور تھوڑی دیر بعد گرم پانی سے دھو لیں۔

متعلقہ ستارے‎ :

Priyanka Chopra

پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2019 - 12:21:10

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments