ہالی ووڈ فلم ’’ونڈر پارک‘‘پرسوں 15 مارچ کو بڑے پردے کی زینت بنے گی

بدھ 13 مارچ 2019 12:38

ہالی ووڈ فلم ’’ونڈر پارک‘‘پرسوں 15 مارچ کو بڑے پردے کی زینت بنے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فلم ’’ونڈر پارک‘‘ کا رنگا رنگ پریمیر لاس اینجلس میں ہوا تو مختلف کرداروں کے لیے آواز کا استعمال کرنے والے فنکاروں کا لگا خوب رونق میلہ لگایا۔

(جاری ہے)

فلم پرسوں 15 مارچ کو بڑے پردے کی زینت بنے گی -تفصیلات کے مطابق ریڈ کارپٹ پر سبھی ستارے پوری آب وتاب سے چمکے۔ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں نے اینیمیٹڈ فلم کے مختلف کرداروں کے لیے اپنی آواز کا استعمال کیا ہے ۔اداکاروں کا ماننا تھا کہ فلم ایسی تخلیق ہے جسے لوگ سینما گھروں میں دیکھنے کے لییبار بار آئیں گے۔بچوں اور بڑوں کی من پسند کہلائے جانے والی فلم ونڈر پارک پندرہ مارچ کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 13/03/2019 - 12:38:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :