اداکار محمد علی مرحوم کی 13ویں برسی 19مارچ کوملک بھر کے فلمی حلقوں میں منائی جائے گی

جمعرات مارچ 12:48

اداکار محمد علی مرحوم کی 13ویں برسی 19مارچ کوملک بھر کے فلمی حلقوں میں ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) معروف اداکار و شہنشاہ جذبات اداکار محمد علی مرحوم کی 13ویں برسی 19مارچ کوملک بھر کے فلمی حلقوں میں منائی جائے گی اس موقع پر قرآن خوانی ہو گی اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔ ایک عالمی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکار محمد علی ایشیاء کی25بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

لیجنڈ اداکار محمد علی 19اپریل 1931ء کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے انہوںنے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا انہوں نے پونے تین سو کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو،پنجابی،پشتو ،بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں فلم ’’ چراغ جلتا رہا ‘‘ ان کے فلمی کیرئر کی پہلی فلم تھی انہیں فلم دوریاں پر سپیشل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔ فلم ’’ دم مست قلندر ‘‘ ان کی زندگی کی آخری فلم تھی ان کا انتقال 19مارچ 2006ء کو دل کے دورے کے باعث ہوا ان کی عمر 75برس تھی۔

متعلقہ ستارے‎ :

Muhammad Ali

محمد علی

Muhammad Ali

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2019 - 12:48:04

Your Thoughts and Comments