شوبز میں آج بھی خود کو فن کا طالبعلم سمجھتا ہوں،سخاوت ناز

سینئرزسے بہت کچھ سیکھا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رکھا ہواہے،کامیڈین کی گفتگو

جمعرات 14 مارچ 2019 12:48

شوبز میں آج بھی خود کو فن کا طالبعلم سمجھتا ہوں،سخاوت ناز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) معروف کامیڈین سخاوت ناز نے کہاہے کہ شوبز میں کئی سال گزارنے کے باوجود خود کو آج بھی فن کا طالبعلم سمجھتا ہوں او رجہاں سے سیکھنے کو ملتا ہے اسے اپنا لیتا ہوں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سخاوت ناز نے کہا کہ سیاستدانوں کی تقاریر سنتا ہوں تو یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہوں کہ ہم سے بڑے اداکا رتو سیاستدان ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تمام بڑی پارٹیوں کے سیاستدانوں سے اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں اورمیرے لئے تمام قابل احترام ہیں۔سخاوت نازنے کہا کہ میں خود کو پیدائشی اداکارسمجھتا ہوں ،سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رکھے ہوئے ہوں۔

وقت اشاعت : 14/03/2019 - 12:48:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :