شوبز ستاروں کی عثمان خواجہ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کی بینڈ بجا کر فوجی ٹوپیوں کا غرور خاک میں ملانے پر مبارکباد

جمعرات 14 مارچ 2019 14:26

شوبز ستاروں کی عثمان خواجہ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کی بینڈ بجا کر فوجی ٹوپیوں کا غرور خاک میں ملانے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) شوبز ستاروں نے پاکستانی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ کو بھارتی کرکٹ ٹیم کی بینڈ بجا کر فوجی ٹوپیوں کا غرور خاک میں ملانے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اداکار احسن خان ،حمزہ علی عباسی ،ببرک شاہ ،حیدر سلطان ،ثناء ،ماہرہ خان ،صباء قمر ،مدیحہ شاہ ،حمیرا ارشد ،میرا ،عائشہ عمر ،نیلم منیر ،مایا علی ،اشرف خان ،شہزاد رضا ،ذوالقرنین حیدر ،افتخار ٹھاکر ،مہک نور اور روبی انعم سمیت دیگر نے پاکستانی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ کو بھارت کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عثمان خواجہ نے عمدہ بلے بازی سے بھارتی ٹیم کو ون ڈے سیریز 2/3سے ہرا کے بھارتی کھلاڑیوں کے سروں پر پہنی فوجی ٹوپیاں کا غرور بھی خاک میں ملاد یا ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2019 - 14:26:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :