دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ والدین بن گئے

دونوں نے اداکار ورن دھون کو گود لے لیا،ورن دھون کی بالی وڈ جوڑے کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات مارچ 16:02

دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ والدین بن گئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2019ء) دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ والدین بن گئے ہاں جی یہ سننے میں تو تھوڑا عجیب لگے گا تاہم بولی وڈ اداکار ورن دھون نے دونوں کو اپنا والدین قرار دے دیا۔اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ورن دھون نے کہا ہے کہ اس وقت میں لندن میں ہوں اور اپنے والدین کے ساتھ ہوں جو میرا بہت خیال رکھ رہے ہیں۔

جس کے بعد دپیکا پڈوکون نے بھی شرارت بھرے انداز میں کہا کہ ہم اپنے بچے کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ ٹھیک سے کھا پی رہا ہے ناشتہ کر رہا ہے اور ٹھیک سے سویا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کی شاندار جوڑیوں میں سے ایک جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں ہوئی۔

(جاری ہے)

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی کونکنی اور سندھی روایات کے تحت دو مرتبہ شادی ہوئی۔ نو بیاہتا جوڑا اٹلی میں شادی کرنے کے بعد بھارت پہنچا جہاں ان کے استقبالیہ کی تقریب بھارتی شہروں بنگلور اورممبئی میں بالترتیب 21 اور 28 نومبر کو منعقد کی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کو منگنی میں لاکھوں کی نہیں بلکہ تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بنی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی جو تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے تحائف عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے کوئی تحائف وصول کرنا نہیں چاہتے بلکہ انہوں نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں کوئی بھی تحائف دینے کی بجائے دیپیکا پڈوکون کی ذہنی صحت کی فلاحی تنظیم ’’دا لیو لو لاف فائونڈیشن‘‘کو اپنے نام، فون نمبر، ای میل اکائونٹ اور دیگر تفصیلات کے ہمراہ چیک فائونڈیشن کو عطیہ کریں۔

متعلقہ ستارے‎ :

Deepika Padukone

دیپیکا پڈکون

Deepika Padukone

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2019 - 16:02:53

Your Thoughts and Comments