نئے گانے ’’ہون نا نصیب تینوں یارنویں نویں‘‘کی عکسبندی شیخوپورہ میں کی گئی

گانے میں خوبصورت ہریالیوں ،لہلاتے کھیتوں کی خوبصورتی کو خصوصی طورپر فلمایا گیا

جمعہ 15 مارچ 2019 11:52

نئے گانے ’’ہون نا نصیب تینوں یارنویں نویں‘‘کی عکسبندی شیخوپورہ میں کی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء)معروف گلوکارامانت راہی کے نئے گانے ’’ہون نا نصیب تینوں یار نویں نویں‘‘کی عکسبندی شیخوپورہ میں مقامی فارم ہائوس میں کی گئی،تفصیلات کے مطابق بائو پروڈکشن کے بینرتلے بننے والے معروف گلوکارامانت راہی کے گانے کی عکسبندی گزشتہ روزشیخوپورہ میں مقامی فارم ہائوس میں کی گئی،خوبصورت ہریالیوں ،لہلاتے کھیتوں کی خوبصورتی کو خصوصی طورپر فلمایا گیا ،اس گانے کے شاعر وویڈیوڈائریکٹربائو اصغرعلی ہیں،گانے میں معروف ونامور فنکار وں بلا جی،نویدخان،آمنہ خان،پریا چڑی کے ساتھ ساتھ دیگرفنکاروں نے حصہ لیا،اس گانے کو جلدہی ’’7رنگ‘‘ویب چینل پر ریلیزکردیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/03/2019 - 11:52:27