سینئر اداکار اسلم شیخ کی ایک ماہ امریکہ میں قیام کے بعد پاکستان واپسی

جمعہ 15 مارچ 2019 12:27

سینئر اداکار اسلم شیخ کی ایک ماہ امریکہ میں قیام کے بعد پاکستان واپسی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) سینئر اداکار اسلم شیخ ایک ماہ امریکہ میں قیام کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ۔ اسلم شیخ ایک ماہ قبل نجی دورے پر امریکہ گئے تھے جہاں بسنے والی پاکستان کمیونٹی نے انکے اعزاز میں استقبالئے دئیے ۔

(جاری ہے)

وہ ایک ماہ تک امریکہ میں بھرپور مہمان نوازی کا لطف اٹھاتے رہے اور اب وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اسلم شیخ چند روز آرام کے بعد کراچی میںاپنی زیر تکمیل ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گے جبکہ اس کے علاوہ فلم کی ڈبنگ میںبھی حصہ لیںگے ۔

وقت اشاعت : 15/03/2019 - 12:27:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :