اداکار طاہر انجم کے والد کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار تعزیت

جمعہ 15 مارچ 2019 12:37

اداکار طاہر انجم کے والد کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کے اداکار طاہر انجم کے والد کے انتقال پر شوبز حلقوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طاہر انجم کے والد چند روز قبل قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے ۔

(جاری ہے)

شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکاروں سہیل احمد ،امان اللہ ، افتخار ٹھاکر ، سخاوت ناز ، گوشی خان ،طاہر نوشاد ،امانت چن ، لکی ڈیئر ، سردار کمال ، طارق ٹیڈی ، نسیم وکی ،نرگس مہک نور، ہما علی ،خوشبو، دیدار، ما ہ نور ،آفرین پری، ڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ ،بلا ل خان فیروز خان ،، ہنی شہزادی ، صائمہ خان اور پائل خان سمیت دیگر نے طاہر انجم سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔

وقت اشاعت : 15/03/2019 - 12:37:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :