تاخیر سے تھیٹر آنے پر اداکار طاہر نوشاد کو ہجڑے کا کردار ادا کرنا پڑا

جمعہ مارچ 12:37

تاخیر سے تھیٹر آنے پر اداکار طاہر نوشاد کو ہجڑے کا کردار ادا کرنا پڑا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2019ء) تاخیر سے تھیٹر آنے پر اداکار طاہر نوشاد کو ہجڑے کا کردار ادا کرنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق طاہرنوشاد ایک مزاحیہ ٹی وی شو کی ریکارڈنگ میں مصروف تھے جہاں وہ ہجڑے کا رول ادا کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ریکارڈنگ کے باعث وہ تاخیر کاشکار ہوگئے اورجب وہ فارغ ہوئے تو ہیجڑے کے گیٹ اپ میں ہی نا زتھیٹر پہنچ گئے جہاں ان کا اسٹیج ڈرامہ ’’دل دا جانی ‘‘پیش کیا جا رہا تھا ۔

طاہر نوشاد تھیٹر پہنچے تو ان کی انٹری کا وقت شروع ہوچکا تھا اور اسی وجہ سے انہیں ہجڑے کے گیٹ اپ میں ہی اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنا پڑا ۔اس طرح طاہر نوشاد نے ایک ٹکٹ میں دو مزے لے لئے ۔ٹی وی شو اور اسٹیج میں ایک ہی گیٹ اپ کرنے والے طاہر نوشاد کو ڈرامہ بینوں نے بھرپور انداز میں داددی ۔
وقت اشاعت : 15/03/2019 - 12:37:59

Your Thoughts and Comments