شیردل کی نمائش کی تیاریاں مکمل

ہفتہ 13 اکتوبر 2012 12:42

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔13اکتوبر 2012ء) فلمساز حاجی شیرا نے عید الالضحیٰ پر اپنی نئی فلم \'\'شیردل\'\' کی نمائش کرنے کے لیے حتمی تیاریاں مکمل کرلیں فلم کے ہدایت کار اقبال کشمیری ہیں حاجی شیرا کا کہنا ہے کہ میری یہ فلم عوام پسند کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی فلموں پر مکمل پابندی لگا دی جائے تو مقامی فلمسازی کو دوبارہ فروغ مل سکتا ہے۔ فلم \'\'شیر دل\'\' میں اداکارہ صائمہ ، شان، شفقت چیمہ، صلہ حسین ، کنزہ ملک اور دیگر فنکاروں نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/10/2012 - 12:42:29

Rlated Stars :