لاہوروالوں کی عزت ،محبت اور چاہت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا‘ عدنان صدیقی

یہ شہر فن و ادب اور ثقافت کا گڑھ ہے ،یہاں کے اداکار وں،گلوکار ،رائٹرز اور ڈائریکٹرز نے صلاحیتو ں کا لوہا منوایا ہے

ہفتہ 16 مارچ 2019 12:29

لاہوروالوں کی عزت ،محبت اور چاہت کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا‘ عدنان صدیقی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ جب بھی کسی پراجیکٹ کے سلسلہ میں لاہور آتا ہوں مجھے یہاں بے پناہ عزت ،محبت اور چاہت ملتی ہے ،ہر دور ے میں لاہور کے کھانوں اور تاریخی مقامات کی سیر سے ضرور لطف اندوز ہوتا ہوں ۔

(جاری ہے)

’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ لاہور فن و ادب اور ثقافت کا گڑھ ہے اور اس شہر نے بڑے بڑ ے اداکار ،گلوکار ،رائٹرز اور ڈائریکٹرز پیدا کئے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور شہر پر خصوصی مہربانی ہے کہ دوسرے شہر سے آنے والا کبھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھتا اور یہ میرا ذاتی مشاہدہ بھی ہے ۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ لاہور والے جتنی محبت اور چاہت سے پیش آتے ہیں اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا اور میں کراچی میں اکثر و بیشتر اس کا ذکر کرتا ہوں ۔
وقت اشاعت : 16/03/2019 - 12:29:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :