شوبز شخصیات کااداکارہ مہوش حیات کی ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی پر حیرانی کا اظہار

منظور نظر لوگوں کو نوازنے سے قومی سطح کے ایوارڈ کو بے وقعت کیا جارہا ہے ‘ رد عمل

ہفتہ 16 مارچ 2019 12:29

شوبز شخصیات کااداکارہ مہوش حیات کی ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی پر حیرانی کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی شوبز شخصیات نے اداکارہ مہوش حیات کی ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منظور نظر لوگوں کو اس طرح نوازکر قومی سطح کے ایوارڈز کو بے وقعت نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

فنکاروں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ مہوش حیات کی فن اور ادب کیلئے کیا خدمات ہیں جس پر انہیں ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی میرا کو ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا جس پر تمام حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والوں کو نظر انداز کر کے سفارشی اور منظور نظر لوگوں کو نوازنے سے قومی سطح کے حامل ایوارڈ کی اہمیت کم اور انہیں بے وقعت کیا جارہا ہے جو نا انصافی اور قابل مذمت ہے ۔
وقت اشاعت : 16/03/2019 - 12:29:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :