باؤ پروڈکشن کے بینر تلے دو گیتوں کی ویڈیو مکمل ،ریلیزنگ جلد ہو گی

گیتوں کی ماڈلنگ میں بلا جی،نویدخان،آمنہ خان،پریا چڑی کے و دیگرفنکاروں نے حصہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 مارچ 2019 12:54

باؤ پروڈکشن کے بینر تلے دو گیتوں کی ویڈیو مکمل ،ریلیزنگ جلد ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2019ء) باؤ پروڈکشن کے بینر تلے دو گیتوں ’’ہون نا نصیب تینوں یار نوے نوے‘‘اور ’’اک رل کے شام منایئے جی‘‘ کی ویڈیو مکمل کر لی گئی ان گیتوں کی ریلیزنگ جلد پاکستان کی معروف ریلیز کمپنی سے ہو گی،ان گیتوں کو معروف گلوکار امانت رہی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے گیتوں کی عکسبندی گزشتہ روزشیخوپورہ میں مقامی فارم ہاؤس اور مختلف علاقوں میں کی گئی ،گیتوں میں خوبصورت ہریالیوں ،لہلاتے کھیتوں کی خوبصورتی کو خصوصی طورپر فلمایا گیا ،گیتوں کے شاعر وویڈیوڈائریکٹرباؤ اصغرعلی ہیں،عکسبندی میں معروف ونامور فنکار وں بلا جی،نویدخان،آمنہ خان،پریا چڑی کے ساتھ ساتھ دیگرفنکاروں نے حصہ لیاہے۔
وقت اشاعت : 16/03/2019 - 12:54:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :