عوام نے مجھے جتنی محبت دی ہے میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی،ماہ نور

میں اپنے کام سے مطمئن ہوں اورمزیدانرجی کے ساتھ اس کویوں ہی جاری رکھناچاہتی ہوں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 14:05

عوام نے مجھے جتنی محبت دی ہے میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی،ماہ نور
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) پاکستان فلم ،اسٹیج وٹی وی کی خوبصورت اداکارہ ماہ نورنے کہا ہے کہ نجی ٹی وی پر کام کرکے اچھالگاہمارے ہاں دوبارہ سے معیاری کام ہورہاہے اورمیں ان دنوں زیادہ ترجیح ٹی وی کے پروگرامزکوہی دے رہی ہوں،ان خیالات کااظہارماہ نورنے میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانکاکہناتھاکہ ٹی وی ڈرامہ اپنی اہمیت رکھے ہوئے ہے مگرفیلڈمیں کام کرنے والافنکارکسی بھی پلیٹ فارم پرمات نہیں کھاسکتا،ماہ نورنے مزیدکہا کہ ہم نے اپنے سینئرزسے بہت کچھ سیکھا ہے اورآج بھی کوشش ہوتی ہے کہ کچھ نیاسیکھنے کوملے ،ماہ نور کاکہناتھاکہ اداکاری میرا جنون ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے میں نے اداکاری میں کھوکرکام کیا ہے اورعوام نے میرے کام کوپسندکیاپاکستانی عوام نے مجھے جتنی محبت دی ہے میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی،انہوں نے کہا ٹی وی ڈرامہ ہو تھیٹر ہو یا ہوسٹنگ عوام نے میرے ہرکام کو پسند کیا اور میری حوصلہ افزائی کی انکامزیدکہناتھاکہ میں اپنے کام سے مطمئن ہوں اورمزیدانرجی کے ساتھ اس کویوں ہی جاری رکھناچاہتی ہوں۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 14:05:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :