گلوکارہ میگھا فوک آف کنگ اکرم راہی کے ساتھ’’ ڈیوٹ ‘‘گیت ریکارڈ کروائے گی

گیت ’’ماہی ٹر پردیس گیا‘‘ کو جلد ریکارڈ کروا دیا جائے گااور گیت کی ویڈیو پنجابی ماحول کے مطابق بنائی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 14:13

گلوکارہ میگھا فوک آف کنگ اکرم راہی کے ساتھ’’ ڈیوٹ ‘‘گیت ریکارڈ کروائے گی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) گلوکارہ میگھا فوک آف کنگ اکرام راہی کے ساتھ ڈیوٹ گیت ریکارڈ کروائے گی،تفصیلات کے مطابق اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں مسلسل بے مثال کامیابیاں سمیٹنے والی سپر سٹار میگھا اور پاکستان کے ببر شیر فوک آف کنگ گلوکار اکرم راہی ایک ساتھ نیا گیت ’’ماہی ٹر پردیس گیا‘‘ ریکارڈ کروائیں گئیں ،جس کیلئے انہوں نے تیاری مکمل کر لی ہے، اس گیت کی شاعری اکرم راہی نے خود کی ہے ٹیون ساجی علی کی ہے جبکہ اس گیت کی موسیقی سہیل عباس ترتیب دے رہے ہیں ،میگھا نے باؤ جی سے گفتگو میں بتایا کہ گیت ’’ماہی ٹر پردیس گیا‘‘ کو جلد ریکارڈ کروا دیا جائے گااور گیت کی ویڈیو بھی وقت کے پنجابی ماحول کے مطابق بنائی جائے گی ۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 14:13:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :