لیجنڈ اداکار محمد علی مرحوم کی 13ویں برسی کل منائی جائے گی

پیر 18 مارچ 2019 15:51

لیجنڈ اداکار محمد علی مرحوم کی 13ویں برسی کل منائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) لیجنڈ اداکار محمد علی مرحوم کی 13ویں برسی کل (منگل)کو منائی جائے گی ۔ محمد علی 19اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے ۔انہوںنے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا ۔انہوں نے پونے تین سو کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو،پنجابی،پشتو ،بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں ۔

فلم چراغ جلتا رہا ان کے فلمی کرئیر کی پہلی فلم تھی انہیں فلم دوریاں پر سپیشل ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

محمد علی سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ۔انہوں نے سابق صدر جنرل ضیا الحق کے دور حکومت میں جیل بھی کاٹی تھی ۔ادا کار محمد علی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ لاہور میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فیصل مرحوم نے ان کے بنگلے پر قیام کیا تھا۔ان کے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات تھے اوروہ ان کی حکومت میں ثقافت کے مشیر بھی رہے ہیں ۔فلم دم مست قلندر ان کی زندگی کی آخری فلم تھی ۔محمد علی 19مارچ 2006 کو 75سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

وقت اشاعت : 18/03/2019 - 15:51:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :