خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں،صنف نازک کا تاثر بتدریج ختم ہورہا ہے ‘رابی پیرزادہ

خواتین کو اپنے حقوق کے لئے تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ،حکومت بچیو ں کی تعلیم کیلئے والدین کی معاونت کرے

پیر 18 مارچ 2019 15:51

خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں،صنف نازک کا تاثر بتدریج ختم ہورہا ہے ‘رابی پیرزادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں اور تما م شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں،خواتین شوبز ، صحت ،درس تدریس ، بینکنگ ، ایئر لائنز،سپورٹس اور پاک فوج سمیت دیگر شعبوں میں کام کر رہی ہیں جو فخر کی بات ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بعض شعبوں میںمردوں کی نسبت خواتین کی کارکردگی کا گراف بلند جارہا ہے جو خوش آئند ہے ۔جدید وقت کے تقاضوں کے باعث آج خواتین ہر شعبہ زندگی سے وابستہ ہوچکی ہیں اور صنف نازک ہونے کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے اور اس رحجان کی شرح بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے آج بھی پاکستان کے دیہاتوں میں خواتین سے ناروا سلو ک کیا جاتا ہے اوریہ سب کچھ جہالت کی وجہ سے ہے ۔

جب تک دیہاتوں میں تعلیم کو فروغ نہیں دیا جائے گا اس وقت تک دیہاتوں میں رہنے والی خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی نہیں ہوسکتی اور نہ ان میں اعتماد پیدا ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق کے لئے تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔ حکومت بچیوں کی تعلیم کے لئے والدین کی مالی معاونت کرے ۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 15:51:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :