زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ،وقت کی قدر نہ کرنے والے ہمیشہ پچھتاوے کا شکار رہتے ہیں‘ ندیم بیگ

فلم انڈسٹری والوں کو جب بھی میری ضرورت ہو گی میں رہنمائی دینے کے لئے تیار ہوں ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

پیر 18 مارچ 2019 16:03

زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ،وقت کی قدر نہ کرنے والے ہمیشہ پچھتاوے کا شکار رہتے ہیں‘ ندیم بیگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا اسی لئے مطمئن ہوں ، نوجوانوں سے کہوں گا کہ اگر آگے بڑھنا ہے تو وقت کی قدر کرو کیونکہ ایسا نہ کرنے والے پچھتاوے کا شکار رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کبھی جھوٹ نہ بولوں اور کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائوں اور یہ کسی شخص کو جانچنے کیلئے بڑا پیمانہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ قدم ملا کر چلنے کی کوشش کی ہے کیونکہ ایسا نہ کرنے والے ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پر سکون ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری والوں کو جب بھی میری ضرورت ہو گی میں رہنمائی دینے کے لئے تیار ہوں ۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 16:03:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :