ہتک عزت کے دعوی کیس میں میشا شفیع کی گواہان کے ناموں کی فہرست کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 18 مارچ 2019 23:11

ہتک عزت کے دعوی کیس میں میشا شفیع کی گواہان کے ناموں کی فہرست کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کے کیس میںمیشا شفیع کی گواہان کے ناموں کی فہرست کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ( منگل) کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے سماعت کی ۔میشا شفیع نے علی ظفر سے گواہان کی فہرست طلب کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔علی ظفر کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میشا شفیع ایسی درخواستیں دے کر عدالتی وقت ضائع کررہی ہیں۔استدعا ہے کہ عدالت میشا شفیع کی درخواست کو مسترد کرنے کا حکم دے۔

وقت اشاعت : 18/03/2019 - 23:11:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :