ہالی ووڈ ڈرامہ فلم’’ اے ڈارک پلیس‘‘29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 19 مارچ 2019 12:21

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم’’ اے ڈارک پلیس‘‘29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ہالی ووڈ ڈرامہ فلم’’ اے ڈارک پلیس‘‘29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔سیمون فیلوزکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ٹرک ڈرائیور کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگلات سے متصل قصبے سے ایک بچے کی پراسرار گمشدگی کی تحقیقات کیلئے جاسوس بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں اینڈریو اسکاٹ،ڈینیس گوہ،برونوہ ووہ،کیتھرین ڈیئر،سینڈرا ایلس،جیسن ڈیوس ،کرسٹا بیتھ اور جے ڈی ایورمور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پیٹر ہیمپڈین اور نورمن میری کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 19/03/2019 - 12:21:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :