گلوکار خالد شہزاد کا نیا گیت’’سجن سستے نہی‘‘ریلیز کر دیا گیا

گیت ریلیز ہوتے ہی بے حد عوامی مقبولیت حاصل کررہا ہے،خالد شہزاد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 مارچ 2019 11:48

گلوکار خالد شہزاد کا نیا گیت’’سجن سستے نہی‘‘ریلیز کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2019ء) گلوکار خالد شہزاد کا نیا گیت’’سجن سستے نہی‘‘ریلیز کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈھول کے ساتھ دوہڑے ماہیے گانے والے معروف گلوکار خالد شہزاد کا نیا گانا ’’سجن سستے نہی‘‘ریلیز ہو گیا جسے ریلیز ہوتے ہی بے حد پسند کیا جارہا ہے اس گیت کی ٹیون باؤ اصغر علی نے بنائی جبکہ گیت کو سوشل میڈیا 7رنگ نیوز یوٹیوپ چینل پر ریلیز کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں خالد شہزاد نے بتایا کہ میرا نیا گیت ریلیز ہوتے ہی بے حد عوامی مقبولیت حاصل کررہا ہے گیت میں خاص طور پر پنجابی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے دوہڑے ماہیے بولے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/03/2019 - 11:48:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :