مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس کی خودکشی کی کوششوں کی خبروں کی تردید

ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،یہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیاجارہا ہے،پیرس جیکسن کی تردید

منگل 19 مارچ 2019 15:47

مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس کی خودکشی کی کوششوں کی خبروں کی تردید
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء)آنجہانی پاپ گلوکارہ مائیکل جیکسن کی بیٹی ماڈل پیرس جیکسن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی کوشش کی ہے جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کردیاگیا تاہم مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیاجارہا ہے اورایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے انہیں بتایاکہ آنجہانی پاپ گلوکارہ مائیکل جیکسن کی بیٹی ماڈل پیرس جیکسن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی کوشش کی ہے جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ،ابتدائی طبی امداد کے بعد پیرس جیکسن کو اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے ،واضح رہے کہ یہ دوسری بارپیرس جیکسن کے اقدام خودکشی کی خبرسا منے آئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیرس نے ٹویٹ کے ذریعے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔
وقت اشاعت : 19/03/2019 - 15:47:56

Rlated Stars :