راولپنڈی آرٹس کونسل میںیوم تقریبات کے سلسلے میں پاکستان زندہ بادمیوزیکل شو،فنکاروں کی شاندارپرفارمنس

منگل 19 مارچ 2019 16:15

راولپنڈی آرٹس کونسل میںیوم تقریبات کے سلسلے میں پاکستان زندہ بادمیوزیکل شو،فنکاروں کی شاندارپرفارمنس
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) راولپنڈی آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت پاکستان زندہ بادمیوزیکل شوکا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

شوکی میزبانی معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ- نے کی جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ افشاں زیبی،راج ولی خان، اظہراعوان،لیلیٰ جٹی نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔

ناہیدمنظوراورڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدخصوصی طورپرمیوزک شومیں شریک ہوئے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کوملی جذبے سے منایا جا رہا ہے جوخوش آئندہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ 23 مارچ تک ان تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔آرٹس کونسل کا ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
وقت اشاعت : 19/03/2019 - 16:15:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :