چیئرمین الحمراء توقیر ناصر کی صدارت اجلاس ،ثقافتی سرگرمیوں تیز کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے

قومیں بلند اقدار کے بل بوتے پر عظمت پاتی ہے،ہمیں احسن روایات کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنا ہونگی‘توقیر ناصر

منگل 19 مارچ 2019 19:46

چیئرمین الحمراء توقیر ناصر کی صدارت اجلاس ،ثقافتی سرگرمیوں تیز کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء)چیئرمین لاہورآرٹس کونسل و سینئر فنکار توقیر ناصر کی صدارت میںاہم اجلا س چیئرمین آفس میںمنعقد ہوا جس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان،ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچرذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر نوید بخاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزصبح صادق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منیٰ ہارون،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل،کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا،کوآرڈی نیٹر پی آر او حسیب پاشانے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہورآرٹس کونسل میں کلچر کے فروغ کیلئے آئندہ سہ ماہی میں ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد،تھیٹر ورکشاپ،کلچر صوفی کانفرنس،چترال فیسٹیول ، ینگ آرٹسٹ نمائش ودیگر ادبی وثقافتی کانفرنس کو حتمی شکل دینے کے انتظامات مکمل کئے جائیں چیئرمین نے اجلاس میں 23مارچ کے حوالے سے ہونے والے پروگراموں کا جائزہ بھی لیااور اسے بھرپور طریقے سے منانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں،چیئرمین نے کہا کہ ادبی و ثقافتی پروگرامز کے انعقادکے فروغ کیلئے انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر کام کرئے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر اطہر علی خان نے چیئرمین توقیر ناصر کو اس بات کی یقین دہائی کرائی کہ الحمراء میں ہونے تمام پروگرامز کو بروقت مکمل کیا جائے۔ چیئرمین نے ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل الحمراء کے آنے کے بعد ثقافتی پروگراموں میں مثبت تبدیلیوں پر ان کی کاوش کو سراہا۔
وقت اشاعت : 19/03/2019 - 19:46:10

Rlated Stars :