اداکار رسل کرو اور انکی اہلیہ میں علیحدگی

پیر 15 اکتوبر 2012 12:43

سڈنی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔15اکتوبر 2012ء) رسل کرو اور ان کی اہلیہ میں نو سال بعد علیحدگی ہوگئی۔ مسلسل مصروفیت معروف آسٹریلوی اداکار رسل کرو کی ازدواجی زندگی کو لے ڈوبی۔

(جاری ہے)

فلم گیلڈی ایٹر سے دنیا بھر میں مقبول ہونے والے رسل کرو فلموں میں اداکاری اور پروڈکشن میں اتنے مصروف تھے کہ بیوی بچوں کو وقت ہی نہیں دے پاتے تھے۔ ان کی اہلیہ ڈینیل اسپنسرنے بالآخر تنگ آکر ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔ واضح رہے کہ رسل کرو اور ڈینیل اسپنسر کی شادی دو ہزار تین میں ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/10/2012 - 12:43:12

Rlated Stars :