بھارتی گلو کار سونونگم اپنی حکومت پر برس پڑے

پاکستانی فنکاروں پر اگر بھارت میں پابندی لگانی ہے تو انہیں بلا یا کیوں جاتا ہے پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانے سے دونوں ممالک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے

بدھ 20 مارچ 2019 11:05

بھارتی گلو کار سونونگم اپنی حکومت پر برس پڑے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے، ہم کسی کو اپنا ساتھی بنا کر اسے مروادیتے ہیں پاکستان ایسا نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

بھارتی چینل پر انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر بالی ووڈ فلم سازوں کو پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانی ہے تو پھر انہیں بلایا ہی کیوں جاتا ہے ،یہ بچوں والا رویہ ہے۔سونو نگم نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو محدود کرنے کی ذمہ دار ہماری اپنی انڈسٹری ہے، یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ پاکستانی فن کاروں پر پابندی لگانے سے دونوں ممالک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 20/03/2019 - 11:05:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :