سانحہ کرائسٹ چرچ کے ذمے دار ٹرمپ ہیں،امریکی گلوکار جان لیجنڈ

ٹرمپ واقعے کے براہِ راست ذمے دار نہیں ہیں، ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا،گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 12:18

سانحہ کرائسٹ چرچ کے ذمے دار ٹرمپ ہیں،امریکی گلوکار جان لیجنڈ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ ٹرمپ واقعے کے براہِ راست توذمے دار نہیں ہیں مگر ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا،غیرملکی خبررساں ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوے امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈنے کہاکہ صدر ٹرمپ کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ یہ بیان بازی کر کے غلط کر رہے ہیں، برائی کے اس نظریے کے تحت سیاہ فام افراد نے مساجد، معبد اور گوردواروں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعے کے براہِ راست ذمے دار نہیں ہیں، ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا۔امریکی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ برائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔
وقت اشاعت : 20/03/2019 - 12:18:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :