موجودہ دور میں بھی اچھے دوست میسر ہیں جسے میں اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں ‘ ڈولی

ْنا معلوم پرستار سالگرہ پر میری گاڑی کو پھولوں سے سجا کر چلا جاتا ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2019 12:39

موجودہ دور میں بھی اچھے دوست میسر ہیں جسے میں اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں ‘ ڈولی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) معروف فیشن ڈیزائنر و ماڈل ڈولی نے کہا ہے کہ کھانے بنانے میں مہارت حاصل ہے اور میرے دوست اصرار کر کے دعوت کا اہتمام کرواتے ہیں ،موجودہ دور میں بھی اچھے دوست میسر ہیں جسے میں اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں ڈولی نے کہا کہ فیشن ڈیزائنگ اور ماڈلنگ کے ساتھ اپنے بیوٹی سیلون کو بھی دیکھ رہی ہوں ۔

(جاری ہے)

یہاں پر بچیوں کو بالکل مفت ہنر بھی سکھایا جاتا ہے اور اس سے مجھے جو خوشی ملتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اپنی سالگرہ دھوم دھام سے مناتی ہوں ۔میرا ایک نا معلوم پرستار ہے جو سالگرہ پر میری گاڑی کو پھولوں سے سجا کر چلا جاتا ہے اور میں کوشش کے باوجود اپنے اس پرستار کو تلاش نہیں کر سکی لیکن میں اسے ڈھیر ساری دعائیں دیتی ہوں۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 12:39:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :