خزینہ شعر و ادب سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام افتخار عفی کی کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘کی تقریب رونمائی

’’چکڑ چھولے ‘‘میڈ ان پاکستان ضرور ہے مگر اس کتاب کا مخاطب پوری انسانیت ہے ‘ کشور ثبات

جمعرات 21 مارچ 2019 12:39

خزینہ شعر و ادب سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام افتخار عفی کی کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘کی تقریب رونمائی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) خزینہ شعر و ادب سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام گلاسکو میں نامور اداکار، رائٹر و شاعر افتخار عفی کی کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘کی تقریب رونمائی ہوئی ۔تقریب کی صدارت معروف شاعرہ کشور ثبات نے تقریب کی صدارت کی جبکہ اس موقع پر ادیبوں، شعراء ، صحافیوں اور اور نثر نگاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب میں افتخار عفی کی آواز میں انکی کتاب کا ایک مضمون ’’ ٹینکی خالی کرو‘‘ کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سنائی گئی جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔خزینہ شعر و ادب کی صدر کشور ثبات نے اپنے خطاب میں کہا کہ افتخار عفی کی تحریریں انسانی جذبات کی عکاس ہیں اور دل میں گھر کر لیتی ہیں ۔ ’’چکڑ چھولے ‘‘میڈ ان پاکستان ضرور ہے مگر اس کتاب کا مخاطب پوری انسانیت ہے اور اس سے بابا اشفاق احمد کی خوشبو آتی ہے۔

(جاری ہے)

افتخار عفی اپنے خطاب کے دوران فرط جذبات سے رو پڑے اور کہا کہ جو پیار اور مان مجھے گلاسکو میں ملا ہے وہ اسے کبھی نہیں بھول پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کتاب بابا جی اشفاق احمد کے افکار کا تسلسل ہے اور یہ زندگی گزارنے کی ریسیپی ہے۔’’ این این آئی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار عفی نے کہا کہ خزینہ شعر و ادب نے مجھے عزت دے کر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 12:39:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :