میرے پاؤں تلے جنت مرد کے ہونے سے ہی ہے‘ رابی پیرزادہ

ایسے مرد کیساتھ ہوں جو میرے لیے چادر اور حیا ہے معروف گلوکارہ کی عورت مارچ کی مذمت

جمعرات 21 مارچ 2019 20:54

میرے پاؤں تلے جنت مرد کے ہونے سے ہی ہے‘ رابی پیرزادہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں ایسے مرد کیخلاف نہیں ساتھ کھڑی ہوں جو میرے لیے چادر اور حیا ہے، میں مرد سے نفرت نہیں کر سکتی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ مجھے ماڈرن اور لبرل ہونا پسند نہیں کیونکہ کہ میں ایسے مرد کیخلاف کھڑی نہیں ہو سکتی جس کی خواہش پر عورت کو تخلیق کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ اللہ کے نبی حضرت محمدﷺ بھی مرد تھے اور ان سے بڑھ کر دنیا میں کوئی انسان قابلِ عزت و احترام نہیں، اس لیے میں کسی مرد کو برا نہیں کہہ سکتی۔ رابی پیر زادہ پاکستان کے لیجنڈ اداکار عثمان پیرزادہ اور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی بیٹی ہیں اور خود بھی ایک بہت معروف گلوکارہ ہیں۔انہوں نے یومِ خواتین پر ہونے والے عورت مارچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مارچ میں جو دکھایا گیا وہ سب غلط تھا اور مردوں کی تذلیل کا سبب بنا۔
وقت اشاعت : 21/03/2019 - 20:54:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :