اداکارہ وینا ملک نے اچانک توپوں کا رخ بلاول بھٹو کی جانب کردیا

جمعہ 22 مارچ 2019 12:08

اداکارہ وینا ملک نے اچانک توپوں کا رخ بلاول بھٹو کی جانب کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) اداکارہ وینا ملک نے اچانک ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوںبلاول بھٹو کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ جن کرپشن الزامات کا آپ لوگ سامنا کررہے ہیں، کیا آپ اور آپ کی پارٹی نے ان کے خلاف ثبوت دیئے ہیں۔ٹوئٹر پیغام میں وینا ملک کا کہنا ہے کہ آپ اور آپ کی پارٹی اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹارہی ہے، یہ ہے کرپشن۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا اب تک ہٹایا، نہیں۔ کیا پیپلز پارٹی کے پرامن اور جمہوریت پسند سیاسی کارکن اب بھی زیرحراست ہیں، جی ہاں۔

وقت اشاعت : 22/03/2019 - 12:08:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :