ہم نے اسٹیج ڈرامے میں کلاسیکل رقص شامل کیا مگر آج تو ڈانس میں ڈرامہ شامل ہو گیا ہے‘خالد عباس ڈار

عنقریب تھیٹر کررہا ہوں ،فیملیوں کو اچھی اور صاف ستھری تفریح مہیا کی جائے گی ‘سینئر اداکار کی خصوصی گفتگو

جمعہ 22 مارچ 2019 12:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) سینئر اداکار خالد عباس ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے اسٹیج ڈرامے میں کلاسیکل رقص شامل کیا مگر آج تو ڈانس میں ڈرامہ شامل ہو گیا ہے ۔’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے اسٹیج ڈرامے کا آغاز کیا تو سینئر اداکار مسعود اختر اسٹیج ڈرامے پر انٹرنینمنٹ ہیرو کے طور پر آتے تھے اور انہوں نے ہی اصل اسٹیج ڈرامے کی بنیاد رکھی ۔

جب ہم نے اسٹیج ڈرامے شروع کیے تو ہم ڈرامہ دیکھنے کے لئے آنے والی فیملیوں کو آنے اور جانے کا کرایہ بھی دیتے تھے ۔ جب ہمارا ڈرامہ کچھ بہتر ہو گیا تو ہم نے صرف آنے کا کرایہ دینا شروع کردیا اور انہیں جاتے ہوئے تانگے کا کرایہ دینا ہوتا تھا تو ہم غائب ہو جاتے تھے ۔ جب اسٹیج ڈرامہ کامیابی سے ہمکنار ہوا تو میں نے مسعود اختر سے کہا کہ اب تھیٹر پر دس روپے کی ٹکٹ لگا دیتے ہیں ، میری اس بات پر مسعود اختر غصے میں آگئے ، انہیں اس بات پر اعتراض تھا کہ دس روپے ٹکٹ نہیں ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

خالد عباس ڈار نے کہا کہ ہم نے ڈرامے میں کلاسیکل رقص شامل کیا مگر آج تو ڈانس میں ڈرامہ شامل ہو گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں عنقریب تھیٹر کررہا ہوں جس میں فیملیز آئیں گی اور یہ ڈرامہ رات گیارہ بجے کی بجائے سات بجے شروع ہو گا اور لوگوں کو اچھی اور صاف ستھری تفریح مہیا کی جائے گی اس کے لئے میں نے عملی طور پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 12:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :