’ٹو مچ ‘‘ رومینٹنگ تھرلنگ فلم ہے، اپریل میں نمائش کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے‘ ہدایتکار سلیم مراد

جمعہ 22 مارچ 2019 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) رائٹر و ڈائریکٹر سلیم مرا دکی فلم ’’ ٹو مچ ‘‘ کواپریل میں نمائش کیلئے پیش کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ۔ فلم میں اربا ز خان ،جہانگیر خان جانی ، آصف خان ،فیروزہ علی ، دیا جٹ، ام چوہدری سمیت دیگر اداکار وں نے کردار نبھائے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم کا میوزک ایم ارشد کا ہے جبکہ کوریو گرافر کے فرائض توفیق شاہ نے سر انجام دئیے ہیں ۔ سلیم مراد نے ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ٹو مچ ‘‘ رومینٹک تھرلنگ فلم ہو گی او ر فلم اس کے سحر میں گرفتار ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے اور اسے آئندہ ماہ اپریل میں نمائش کے لئے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 22/03/2019 - 12:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :