گانے کے شوق کیوجہ سے گھر سے نکالے جانے کا تجربہ بھگت چکا ہوں ‘ عدیل برکی

مجھے گلوکاری کے میدان میں بہت کم وقت میں وہ مقام ملا جس کی لوگ برسوں تمنا کرتے ہیں‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 22 مارچ 2019 12:37

گانے کے شوق کیوجہ سے گھر سے نکالے جانے کا تجربہ بھگت چکا ہوں ‘ عدیل برکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) نامور گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ گانے کے شوق کی وجہ سے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سننے کے ساتھ ساتھ گھر سے نکالے جانے کا تجربہ بھی بھگت چکا ہوں،والد صاحب کے چلے جانے کے بعد گھر آجاتا تھا اور ان کے آنے سے پہلے پہلے قریب موجود اپنے دوسرے گھر میں چلا جاتا تھا ،میری پہلی لائیو پرفارمنس عمران خان کی پہلی شادی کی تقریب ولیمہ میں تھی ۔

ایک انٹر ویو میں عدیل برکی نے کہا کہ ایک روز گھر میں استاد موسیقی کی تربیت دے رہے تھے کہ اچانک والد صاحب کی آمد ہو گئی ۔ والد صاحب کے پوچھنے پر والدہ نے طرف داری کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے پروگرام کے لئے ریہرسل کر رہا ہے لیکن استاد صاحب نے تمام حقیقت بیان کر دی ۔والد نے ڈانٹ ڈپٹ کے بعد گھر سے نکال دیا تھا اور میں گھر کے قریب واقع اپنے دوسرے گھر میں چلا گیا ۔

(جاری ہے)

والد صاحب جب گھر سے چلے جاتے تھے تو میںگھر واپس آ جاتا تھا او ران کے آنے سے پہلے پہلے دوبارہ چلا جاتا ۔ آپا کی شادی پر والد صاحب نے مجھے بلا کر بڑی محبت سے ناراضی ختم کی ۔انہوںنے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے گلوکاری کے میدان میں وہ عزت او رمقام ملا جس کی لوگ برسوں تمنا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری پہلی لائیو پرفارمنس عمران خان کی شادی کے ولیمہ میں تھی ۔مجھے کم عمری میں پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔عدیل برکی نے کہا کہ زندگی اچھی گزر رہی ہے اور میں ا س سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اپنے وطن کی مٹی سے بڑا مضبوط رشتہ ہے اور یہی مٹی پوری دنیا میں میری پہچان ہے ۔
وقت اشاعت : 22/03/2019 - 12:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :