ترکی کے شہر استنبول میں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن ویک کا شاندار انعقاد ، نامور ڈیزائنرزنے حصہ لیا

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز نت نئے روایتی اور مغربی ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دیں

ہفتہ 23 مارچ 2019 12:52

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ترکی کے شہر استنبول میں رنگا رنگ مرسڈیز بینز فیشن ویک کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں نامور ڈیزائنرزنے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق5روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں سال 2019کے موسم سرما اور خزاں کی مناسبت سے ترکی سمیت مختلف ممالک کے نامور ڈیزائنرزنے اپنا کلیکشن پیش کیا۔فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز نت نئے روایتی اور مغربی ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دیں جبکہ ایونٹ میں مردوں کے ملبوسات بھی پیش کیے گئے ،ایونٹ 5روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

وقت اشاعت : 23/03/2019 - 12:52:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :