بالی ووڈا اداکارہ نورا نے شردھا کو رقص سکھایا

ہفتہ 23 مارچ 2019 12:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) بھارتی اداکارہ نورا فتحی نے اداکارہ شردھا کپور کو رقص سکھایا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بالی وڈ کی دو اداکارائوں کی رقص کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر مشہور ہونا شروع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نورا فتحی، شردھا کپور کو اپنے گیت دلبر دلبر پر رقص کرنا سکھارہی ہیں اس سے قبل نورا ورون دھون کیساتھ رقص کرتی نظرآئی تھیں۔ اداکارہ نورا فتحی، شردھا اور ورون دھون کی نئی فلم اسٹریٹ ڈانسرمیں کام کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 23/03/2019 - 12:52:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :